ایران میں رجیم چینج میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد میں رجیم چینج، ایران حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے نائب کو برطرف کر دیا۔
رومن گفمین نے منگل کو ہی موساد کی سربراہی سنبھالی ہے۔
موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ نے پیر کو استعفیٰ دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امکان ہے مزید افسران کو بھی استعفا دینا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق نائب سربراہ کو پچھلے سال سیکڑوں ایجنٹ اور ایک ارب شیکل دیے گئے تھے۔
برطرف نائب سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، صرف حرف اے سے منسوب کیا گیا۔