• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو کی عالمی رہنماؤں سے سیاسی مقبولیت کیلئے نفرت کے فروغ سے گریز کی اپیل

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی مقبولیت کے لیے معاشرتی تقسیم اور نفرت کے فروغ سے گریز کریں۔

دورہ اسپین کے آغاز میں پوپ لیو نے زور دیا کہ دنیا اس وقت امن کی متلاشی ہے، عالمی رہنماؤں کو دنیا کے لوگوں کی خواہش کو سننا چاہیے۔

دوران گفتگو پوپ لیو نے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو تعصبات اور تقسیم میں اضافے کا ایک سبب بھی قرار دیا۔

انہوں نے ہسپانوی تاریخ کی مثال پیش کی اور مزید کہا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان تعاون اور مکالمہ ہی استحکام، خوشحالی اور علم کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے۔

پوپ لیو نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران بے گھر افراد، تارکین وطن اور کلیسائی جنسی زیادتی کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ دورہ انسانی وقار، مذہبی ہم آہنگی، امن اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے ان کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔

اس سے قبل پوپ لیو نے امریکی صدر کی امیگریشن مخالف پالیسیوں اور ایران کے ساتھ جنگ پر تنقید کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید