• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی حزب اللّہ کے حملے میں زخمی فوجیوں کو لیکر فرار ہونے کی ویڈیو

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

اسرائیلی فوج کی حزب اللّٰہ کے حملے میں زخمی فوجیوں کو لے کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک سیکیورٹی زون بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، جس کیلئے لبنانی دیہات کو مسمار کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس دوران صہیونی فوج کو حزب اللّٰہ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ میزائل اور گولے کے حملوں میں اب تک متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے راکٹ حملوں میں زیادہ تر حملے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایسے میں اسرائیلی فوج کی اپنے زخمی فوجی کو لیکر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی فضائیہ اور ریسکیو یونٹس کو زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید