• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کے ذخائر موجود ہیں: ایرانی وزیرِ زراعت

ایرانی وزیرِ زراعت غلام‌ رضا نوری—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ زراعت غلام‌ رضا نوری—فائل فوٹو

ایران کے وزیرِ زراعت غلام‌ رضا نوری نے ملک میں معاشی بحران سے متعلق امریکی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی وزیرِ زراعت غلام‌ رضا نوری کا پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام کے مطابق ایران میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کے ذخائر جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی زیادہ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ایران میں اندرونی معاشی و حکومتی بحران سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید