• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بارش کا امکان نہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع زیادہ تر صاف اور دن میں تیز دھوپ رہے گی۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 18 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 83 فیصد رہا۔

بلوچستان: بیشتر اضلاع میں خشک موسم کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید