• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے ایرانی فوج کا کوئی تعلق نہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں اسرائیلی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی طور پر صہیونیوں کی کارروائی تھی، مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی فتنہ انگیزی سے خبردار رہنا چاہیے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہمسایہ ممالک امریکی صہیونی اتحاد کی سازشی کوششوں کے خلاف چوکس رہیں، امریکی صیہونی اتحاد خطے کو غیرمستحکم اور تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید