وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز اور ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ رجسٹرڈ بائیک کو 20 لیٹر پیٹرول فی لیٹر 100 روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا، فیول سبسڈی کے لیے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000 پر کال کر سکتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔