ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا انتظامیہ نے 14اگست کے موقع پر اپنے ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔ایم ڈی واسا رائو محمد قاسم نے سیوریج اور واٹر سپلائی ڈویژنوں کے افسران و سٹاف کی عام تعطیل منسوخ کر دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز سیوریج و واٹر سپلائی کو مشینری الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں قائم آن لائن کمپلینٹ سینٹر بھی کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔دریں اثناء ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار نے آپریشنل سٹاف کو شہر بھر میں خصوصی صفائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔