ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شاہد اسلام غلزئی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ و سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل کے 47 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنےکا حکم دیا۔انہوں نے کچن اسیران کا دورہ کیا ۔ اسیران کے مسائل سنے اور موقعہ پر اِن کے حل کے لیے احکامات جا ری کیے ۔ سنٹرل جیل ملتان کےدورے کے موقع پر انہیں سلامی دی گئی۔ انہوں نےکھانے کا معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ جیل ہسپتال کےمختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ مختلف بارکوں اور نوعمر وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ قیدیوں کےمسائل سنے