چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور ایران نے پاکستان کی ثالثی کی کوشش پر پاکستان زندہ باد کہا ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو اور اس کے لیے افغان عبوری حکومت سے بارہا کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔