سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور مستقبل کے انفرااسٹرکچر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا، وفد نے عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اصلاحات اور جدید منصوبوں کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ معیار اور رفتار سے مکمل کرنا چاہتے ہیں، بڑے منصوبوں کی کامیابی کیلئے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل سےخصوصی بس روٹس متعارف کروا رہی ہے، خصوصی بس روٹس سے نجی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی تا سکھر تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی خواہشمند ہے۔