• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے پائلٹ کی بازیابی مشن میں ہماری انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد کی، اسرائیل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے امریکی پائلٹ بازیاب کرانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد کی۔ 

اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق ایران میں پائلٹ کی بازیابی کے آپریشن کے لیے امریکا کو انٹیلی جنس معاونت فراہم کی۔ 

اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ امریکی آپریشن کے دوران اسرائیل نے ایران پر اپنے حملے روکے رکھے۔

دریں اثنا ایرانی ٹیلی ویژن نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ تہران سے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔ 

ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں۔ 

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید