• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بندرگاہ پر میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے صبر اور تحمل سے کام لینے پر زور بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید