• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا

شہریوں کو پیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرلیا گیا۔ 

اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق عوام کو سبسڈی کی فراہمی کیلیے کوئی ایپ ہے اور نہ پیٹرول کی راشننگ ہوگی۔ تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر سے ڈیٹا حاصل کررہے ہیں، ادائیگیوں کی ترسیل کے لیے ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو بھیجا جا رہا ہے۔  

وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق ای ٹی اوز کے ڈیٹا کے مطابق متعلقہ شناختی کارڈ پر سبسڈی براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، ڈیجیٹل والٹس نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا آغاز کر دیا ہے۔  

حکام کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ تمام صوبے ایک ہی پالیسی پر عمل کریں۔ موٹر سائیکلوں اور کسانوں سے متعلق اقدامات صوبے براہ راست خود کریں گے، ٹرانسپورٹ کے شعبے بشمول ٹرکوں، بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کیلئے اقدامات قومی سطح پر ہوں گے۔ 

 وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلیے بھی قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید