محکمہ موسمیات نے مارچ 2026 کی کلائمیٹ سمری جاری کر دی۔ مارچ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مارچ کا کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ مارچ میں اوسط درجہ حرارت 21.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو معمول سے 2.3 ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں مارچ کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 10 تاریخ کو پارہ 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کلائمیٹ سمری کے مطابق مٹھی شہر مارچ میں ملک کا گرم ترین مقام بھی رہا۔ کراچی ایئر پورٹ پر 28 مارچ کی رات ملک کی گرم ترین رات رہی، اس شب درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ 2026 میں ملک بھر میں اوسط سے 24 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ 3 مارچ کو اسکردو میں سب سے سرد رات ریکارڈ ہوئی، درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔