• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمقانہ بیان دے رہے ہیں، امریکی ایوانِ نمائندگان بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے کہ ہمیں غزہ پیس بورڈ سے باہر آنا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے اضافی ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہئیں، پاکستان میں کونسی انڈسٹری ہے جو سامنے آ کر کھڑی ہو گی؟

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ 38 ہزار ڈالرز پاکستانیوں کو ادا کرنے پڑتے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جا رہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید