• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کون ہو؟ پی ٹی آئی میں مشاورت تیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پارٹی امیدوار کے ناموں پر مشاورت تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ امیدوار کےلیے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گزشتہ رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹر کے ناموں پر مشاورت کی گئی، بتایا گیا کہ اپوزیشن کی جانب اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام سینیٹ امیدوار کےلیے بھیجوایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی سینیٹ کے لیے 2 مزید ناموں پر بھی مشاورت کی گئی، عرفان سلیم اور فیض الرحمان کا نام بھی سینیٹ امیدوار کے لیے زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کو رائے دی گئی کہ عرفان سلیم کا نام 9 مئی میں شامل ہے جبکہ فیض الرحمان نے بانی کے کیسز میں قانونی ٹیم کی معاونت کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری طرف علامہ ناصر عباس نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویز کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ محمود اچکزئی اور اپوزیشن اتحاد نے یہ نام تجویز کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر مراد سعید کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن 23 اپریل کو ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید