کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو بآسانی 7 وکٹ سے شکست دے کر چار میچوں میں دوسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی، راولپنڈیز کی یہ مسلسل تیسری ( ہیٹ ٹرک)شکست ہے، نئی فرنچائز کی پہلی فتح کی خواہش پوری نہ ہوسکی، راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز اسکور کیے جواب میں اسلام آباد نے سمیر مہناس کی شان دار بیٹنگ کی مدد سے تین وکٹ پر157رنز بناکر فتح اپنے نام کی فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر مہناس نے ذمے دارانہ اور دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، وہ36گیندوں پر70رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت کو آسان بنانے میں نمایاں ثابت ہوئے،سمیر مہناس نے سات چوکے اور چار جان دار چھکے بھی لگائے، ڈیون کونوے6اور محمد فائق نے19رنز بنائے، حیدر علی اور مارک چیپمین نے چوتھی وکٹ کے لئے 45رنز کی شراکت دی، حیدر علی نے26رنز16گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر مکمل کئے،مارک چیپمین 24 رنز صرف سات گیندوں پر بنائے، انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، دونوں بیٹرز ناٹ آؤٹ رہے۔،محمد عامر اور رشاد حسین ،جلات خان نے ایک ایک وکٹ لئے، قبل ازیں ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا،راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز اسکور کیے۔ کامران غلام نے 50 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، ڈائن فورسٹر44 ڈیرل مچل19 ، سیم بلنگز7، عبداللہ فضل 23 ڈیرل مچل19 ، سیم بلنگز7، محمد رضوان، یاسر خان نے 2،2رنز اسکور کئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔