اسرائیل نے ایران کی ٹرینوں اور ریلوے لائنز پر حملوں کی دھمکی دی جس کے بعد ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شہر کاشان میں ریلوے پل پر حملہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر مشہد سے ٹرینوں کی آمدورفت تا حکم ثانی منسوخ کردی گئی ہے۔
گورنر مشہد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کے سبب مشہد ریلوے سے تمام ٹرینوں کی آمدورفت کو اگلے نوٹس تک منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی شہر کاشان میں ریلوے پل پر حملے میں دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران بھر میں حملوں کی ایک وسیع لہر مکمل کر لی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے شمال مغرب میں تبریز زنجان ہائی وے پر پل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔