• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے ایران سے رات 8 بجے تک جواب مل جائے گا، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ آج رات 8 بجے سے پہلے ایران سے جواب مل جائے گا۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران دنیا کو زیادہ سے زیادہ معاشی تکلیف دینا چاہتا ہے، اگر ایران معاشی تکلیف چاہتا تو امریکا زیادہ تکلیف دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مذاکرات کار نہ پہلے مذاکرات میں تیز تھے نہ اب ہیں، ثالثوں کے ذریعے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ اندازہ ہے کہ پیغامات ایران میں ایک سے دوسرے تک پہنچنے میں وقت لیتے ہیں، توقع ہے کہ آج رات 8 بجے سے پہلے ایران کا جواب مل جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ایران سے مثبت جواب ملے، ایران کا جواب مثبت نہ ہوا تو امریکا اور اتحادی اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں، دیگر ممالک کے ذریعے ایران کو واضح پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید