بحرین میں امریکی سفارتخانے نے قونصلر سروسز معطل کر دیں، امریکا نے بحرین میں مقیم امریکیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے۔
منامہ میں امریکی سفارتخانے نے امریکیوں کو احتیاط کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
بحرین میں امریکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محفوظ مقامات پر رہیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحرین میں امریکی شہری ضروری اشیاء، غذا، پانی اور دواؤں کا بندوبست کرلیں۔