ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دی گئی سخت دھمکی پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے عالمی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی کہ آیا امریکا ایران کے شہری انفرااسٹرکچر پر مکمل حملہ کرے گا یا نہیں۔
اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے تنازع کو مزید بڑھا دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے۔‘
گریٹا تھنبرگ نے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کے اس بیان پر عالمی سطح پر ردعمل نہ آنا انتہائی تشویشناک ہے، دنیا جنگی جرائم اور تباہ کن بیانات کو معمول کا حصہ بنتا دیکھ رہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نسل کشی، مکمل تباہی اور ماحولیات کی منظم بربادی کو معمول بننے دیا جا رہا ہے جبکہ طاقتور افراد بغیر کسی احتساب کے اقدامات کر رہے ہیں۔
عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے گریٹا نے کہا کہ اب بھی ایسے بیانات اور پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔