• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کوالیفائر میں صرف 40 ڈالر یومیہ الاؤنس دیے جانے کا انکشاف

حنان شاہد(فائل فوٹو)۔
 حنان شاہد(فائل فوٹو)۔

قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران صرف 40 ڈالر یومیہ الاؤنس دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی حنان شاہد کے مطابق 40 ڈالر یومیہ الاؤنس تقریباً 11 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تاحال 2025 کے ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس بھی ادا نہیں کیے گئے۔ حنان شاہد نے کہا کہ ہمارے ساتھ مالی طور پر ناانصافی کی جا رہی ہے، ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کارکردگی کے باوجود مناسب معاوضہ نہ ملنا افسوسناک ہے، 2018 میں کھلاڑیوں کو 200 ڈالر یومیہ الاؤنس دیا جاتا تھا۔ 

حنان شاہد نے کہا کہ 2022 میں الاؤنس کم ہو کر 150 ڈالر جبکہ اب صرف 40 ڈالر رہ گیا، آسٹریلیا میں پرو لیگ کے دوران کھلاڑیوں کو 130 ڈالر یومیہ دیے گئے، اگر یہی صورتحال رہی تو ہاکی کی بہتری مشکل ہو جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید