• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کشیدگی میں کمی کیلئے نیک نیتی سے مسلسل کام کیا، صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کےلیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف زرداری نے خلیجی تنازع میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بروقت قدم ہے جو بات چیت، تحمل اور مستحکم علاقائی ماحول کےلیے ضروری ہے، پاکستان نے کشیدگی میں کمی کےلیے نیک نیتی سے مسلسل کام کیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم نے یہ خطے اور انسانیت کی بہتری کے لیے کیا جب دنیا سنگین تباہی کے قریب تھی، پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدمی کے  ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے واشنگٹن، تہران، اسلام آباد اور خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی قیادت کو بھی سراہا، صدر نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

صدر آصف زرداری نے برادر چین، سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر اور دیگر جی سی سی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور جنگ بندی کو پائیدار مذاکرات، اعتماد سازی اورپرامن حل کیلئے مضبوط کیا جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید