• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: کیفے سے فرار شترمرغ کو 10 میل دور پکڑ لیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

تھائی لینڈ میں ایک اینیمل کیفے سے ایک شتر مرغ فرار ہونے کے بعد تقریباً 10 میل تک مصروف ہائی وے پر دوڑتا رہا۔ تاہم اسے بحفاظت پکڑ لیا گیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے بینگ لامونگ کے چون بوری ایریا میں ایک کیٹ کیفے کے مالک اسارا بوریبون نے بتایا کہ ان کے دو شتر مرغ  میں سے ایک منگل کے روز کھلے گیٹ سے باہر نکل گیا اور ایک سیمنٹ کے ٹرک کے پیچھے دوڑتا ہوا ہائی وے تک پہنچ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فرار ہونے والا شتر مرغ 5 ماہ کا ہے اور وہ مصروف سڑک پر تقریباً 10 میل تک دوڑتا رہا۔ اس موقع پر سڑک پر موجود لوگوں نے اس بڑے پرندے کی ٹریفک کے ساتھ دوڑتے ہوئے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اسکے مالک نے بتایا کہ شتر مرغ کو وہاں موجود لوگوں نے بحفاظت قابو کر کے واپس اس کے گھر پہنچایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید