اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحتیں طلب کریں گے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق وضاحتیں خطے میں ایرانی حملے روکنے کو یقینی بنانے کے لیے ہوں گی۔
وضاحتوں میں آبنائے ہرمز کو بلامشروط کھولے جانے کو یقینی بنانا بھی شامل ہوگا۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک پر حملوں پر ایران کے خلاف سخت مؤقف درکار ہے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو تمام نقصانات کا مکمل ہرجانا ادا کرنا ہوگا۔