• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کا اظہارِ تشویش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے مطابق خطے کے لیے افغانستان سے سامنے آمنے والے سیکیورٹی خطرات کی سنگینی برقرار ہے۔

سی ایس ٹی او کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند گروہ کمزور طرز حکومت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سی ایس ٹی او کے مطابق افغانستان کے پڑوسی ممالک کو سرحد پار دہشت گردی، اسمگلنگ اور مسلح جتھوں کی نقل و حرکت کا چیلنج درپیش ہے۔

سی ایس ٹی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان تاجکستان، کرغزستان سمیت رکن ممالک کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید