• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں فائرنگ سے 2جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

2 Dead In Multan Firing
ملتان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کر لی ۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 384 کے دفتر میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹا جا رہا تھا کہ ندیم نامی شخص تقریب میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن سلیم رجب اعوان اور ان کے بیٹے زخمی ہو گئے اور فائرنگ کرنے والا شخص ندیم موقع سے فرار ہو گیا ۔

ریسکیو 1122 نے سلیم رجب اعوان کو نشتر اسپتال جبکہ زخمیوںکو ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق سلیم رجب اعوان اور ان کا بیٹا عرفان دم توڑ گئے ہیں ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔
تازہ ترین