برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ہے۔
قطری دیوان کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر اور برطانوی وزیراعظم نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
قطری دیوان کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے قطر پر کیے گئے ایرانی حملوں کی اپنی مذمت کی تجدید بھی کی۔
قطری دیوان کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے سلامتی و استحکام یقینی بنانے کیلئے قطر کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔