• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ رشمیکا مندانا 30 برس کی ہوگئیں، سالگرہ پر والد کی جانب سے بنگلے کا تحفہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ساؤتھ سے تعلق رکھنے والی ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا 5 اپریل کو 30 برس کی ہوگئیں۔ 

انھوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی، جس میں ان کے والدین اور شوہر وجے دیوراکونڈا شریک تھے۔ 

اس موقع پر ان کے والد نے انہیں ایک خوبصورت بنگلہ بطور تحفہ دیا، جس کا نام سرینیٹی رکھا گیا۔ 

سالگرہ کی تقریب کے دوران رشمیکا اور وجے دیوراکونڈا نے مقامی مندر میں پوجا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی 26 فروری اودھے پور میں نجی تقریب میں شادی ہوئی، جس میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ 

بعدازاں 4 مارچ کو رشمیکا اور وجے نے حیدر آباد میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید