• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری 10 نکاتی تجاویز مذاکرات کی بنیاد کے طور پر منظور ہوئی تھیں، ایران

نائب ایرانی وزیر خارجہ مجید تخت روانچی(فائل فوٹو)۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ مجید تخت روانچی(فائل فوٹو)۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران کی 10 نکاتی تجاویز مذاکرات کی بنیاد کے طور پر منظور ہوئی تھیں۔ ایران ایسی جنگ بندی نہیں چاہتا جو جارح کو دوبارہ حملے کی اجازت دے۔

ایک بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ 

مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ ایران غلط معلومات کی بنیاد پر بات چیت اور نئے سرے سے جارحیت کی راہ ہموار کرنے کے کسی عمل کو مسترد کرتا ہے۔ 

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسی جنگ بندی نہیں چاہتا جو جارح کو دوبارہ حملے کی اجازت دے، جو معاہدہ ہو اس میں دشمنی کو روکنے کی ضمانتیں شامل ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید