پاکستان اور برطانیہ نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے جنگ بندی میں مؤثر سفارتی اور امریکا ایران مذاکرات کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی برقرار رہنے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سازگار ماحول پر زور دیا۔