اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کے دہشت گرد نظام اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کو انٹرنیشنل کرائم کورٹ کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے سلسلے میں مطلوب بھی قرار دیا جا چکا ہے۔