فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کی گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور مشرق قریب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، دائرہ فوری طور پر لبنان تک بڑھایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ آزادی کی جلد بحالی پر زوردیا، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلیے پائیدار معاہدےکی ضرورت پر اتفاق کیا۔