• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھولک پیشوا پوپ لیو کی جنگ پسند عناصر پر کڑی تنقید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے جنگ پسند عناصر پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں امن کے لیے دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود پرستی اور دولت کی پرستش بہت ہو چکی، طاقت کے مظاہرے بہت ہوچکے، جنگ بہت ہوچکی،حقیقی طاقت زندگی کے لیے خدمت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ قومی رہنماؤں پر بڑی ذمّے داریاں عائد ہوتی ہیں، ہم ان سے کہتے ہیں کہ بس کریں، اب امن کا وقت ہے، مذاکرات اور ثالثی کی میز پر بیٹھیں۔

پوپ لیو نے مزید کہا کہ اس میز پر نہ بیٹھیں جہاں اسلحے میں اضافے کی منصوبہ بندی اور مہلک اقدامات کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید