• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے، ہوسکتا ہے نہ ہو، مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، انہیں فرق نہیں پڑتا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا  ایران کو شکست دے چکا ہے۔ امریکا یہ جنگ جیت چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شاید ایران نے پانی میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے، ہرمز کی صفائی کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید