امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ 2 امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب پہنچ گئے ہیں۔
ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکی جہازوں یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور مائیکل مرفی نے آبی گزرگاہ کی حفاظت کےلیے آپریشن کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ 2 امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب پہنچ گئے، یہ جہاز آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کے مشن پر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بچھائی گئی سرنگیں ہٹائی جائیں گی۔