جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 97 افراد جاں بحق، 133 زخمی ہوگئے۔
2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 20 افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہوچکے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فورسز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا۔