پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے منفرد مؤقف کے باعث خبروں میں آ گئی ہیں۔
حال ہی میں قرۃ العین بلوچ نے ایک یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کہ آپ شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ اس پر قرۃ العین بلوچ نے کہا کہ میرے خیال میں شادی وقت کا ضیاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق شادی مردوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے جبکہ خواتین شادی میں نسبتاً کم خوش رہتی ہیں اور میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے افراد اور مذہبی حلقے ان کے مؤقف پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں صارفین ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے شادی کو مشکلات اور مسائل کا باعث قرار دے رہے ہیں۔