• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ نے حملہ کردیا

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ براؤن ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ قرۃ العین بلوچ ریجنل اسپتال اسکردو میں زیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے دیوسائی میں موجود تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید