• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ملکوں کا سفر، پاکستانی خاتون بائیکر نے مثال قائم کردی

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کی بہادر ایڈونچر بائیکر گل افشاں نے کئی ممالک میں موٹرسائیکل پر سفر کر کے مثال قائم کردی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں بائیک چلا کر خواتین کو بااختیار ہونے کا پیغام دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک کا بائیک پر سفر کر کے اس وقت کراچی آگئی ہوں۔

پاکستانی نژاد برطانوی بائیکر گل افشاں طارق مانچسٹر میں اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں برٹش پاکستانی خاتون بائیکر گل افشاں طارق نے موٹرسائیکل پر لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز کیا تھا

خاص رپورٹ سے مزید