• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے: ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے، مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخر ناکام رہا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے وہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں، مذاکراتی عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس نیک نیتی اور ارادہ ہے، گزشتہ 2 جنگوں کے تجربات سے ہمیں مخالف فریق پر کوئی بھروسہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کی پاسداری کے لیے فوجی جدوجہد کے ساتھ ڈپلومیسی کو دوسرا طریقہ سمجھتے ہیں، ایران کے 40 روزہ قومی دفاع کی کامیابیاں مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید