• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ

پوپ لیو چہاردہم(فائل فوٹو)۔
پوپ لیو چہاردہم(فائل فوٹو)۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن سٹی میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کیا، اس دوران انہوں نے مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ویٹی کن سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ تکلیف دہ وقت میں عزیز لبنانی عوام کے زیادہ قریب ہوں۔ آبادی کو جنگ کے ہولناک اثرات سے بچانا بین الاقوامی قانون اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی کریں اور فوری پُرامن حل تلاش کریں۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ میں اُن سب کے لیے دعاگو ہوں جو جنگ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، جنگ سے متاثرہ یوکرین کے عوام کے لیے بھی دعاگو ہوں۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ سوڈان کے متحارب فریقین بھی لڑائی بند کریں اور بات چیت کر کے جنگ ختم کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید