ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور علاقائی تعاون جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس سے پہلے ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی پر اظہارِ تشویش کیا تھا اور فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل بھی کی تھی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی ثالثی اورسفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، یہ صورتِ حال نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جس سے خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔