• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ بلوچستان کی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے وفود سے ملاقات و تعزیت، دھرنا ختم، ٹریفک بحال

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو (فائل فوٹو)۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو (فائل فوٹو)۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے اس موقع پر ہزار گنجی فائرنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے، حکومت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

انہون نے مزید کہا کہ احتجاج سے دشمن قوتوں کو تقویت ملے گی، دہشت گردی کے خلاف مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ 

وزیر داخلہ بلوچستان نے بائی پاس پردھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیے۔ بعدازاں شرکاء نے دھرنا ختم کرکے بائی پاس شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ 

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہزار گنجی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا، بلوچستان میں امن وامان کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ 

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید