• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد مذاکرات میں امریکا و ایران معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب تھے: عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب تھے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکا اور ایران کے درمیان  اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں لکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ47 سال کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے سنجیدہ مذاکرات میں ایران جنگ کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے شامل ہوا۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

اُنہوں نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے دوران حد سے زیادہ مطالبات، بدلتے مؤقف اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایران کے وزیرِ خارجہ نے امریکی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ نیک نیتی سے نیک نیتی اور دشمنی سے دشمنی ہی جنم لیتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید