• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ(فائل فوٹو)۔
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے فائرنگ متوقع ہے۔ مگر یہ اقدام دانشمندانہ ثابت نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ تیار نہیں کرسکتا۔  

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے۔ صدر ٹرمپ ایران کو مکمل مفلوج کرسکتے ہیں، مگر انھوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔

امریکا نے آج سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمد و رفت پر ہوگا۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہوگا۔

امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید