بھارت میں ایک عام ورکشاپ میں بیٹھے انجینئر نے اپنے منفرد انداز میں ریاضی کے مشکل موضوع ’ٹرگنومیٹری‘ کو اس طرح سمجھایا کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔
سجن پرش نامی اس بھارتی انجینئر کی ویڈیوز میں نہ کوئی چمک دمک ہے اور نہ ہی پروفیشنل اسٹوڈیو، بلکہ مشینوں اور دھاتوں کے ذریعے وہ ریاضی کو عملی شکل میں دکھاتے ہیں۔
وہ ریاضی کو کتابی باب کے بجائے ورکشاپ کے اوزاروں اور زاویوں میں زندہ رکھتے ہیں۔
بطور پیشہ ایک مکینیکل انجینیئر سجن پرش نے لیتھ مشین پر زاویوں اور کٹائی کے ذریعے دکھایا کہ سائن اور کوسائن کہاں رہتے ہیں۔ یہی عملی مثالیں طلبہ اور عام لوگوں کے لیے ریاضی کو قابلِ فہم بنا دیتی ہیں۔
ان کے ویڈیوز پر تبصرہ کرنے والوں نے کہا، ’ہم نے برسوں یہ فارمولے رٹے، لیکن پہلی بار سمجھ آیا۔‘ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ ’پرش پروفیسرز سے بہتر پڑھاتے ہیں۔‘