• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے بطور یسوع مسیح، اپنی اے آئی تصویر ڈیلیٹ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا شدید تنقید کے بعد ڈيلیٹ کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپوٹ کے مطابق اس تصویر کے پوسٹ کیے جانے کے بعد امریکی صدر پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے۔

صدر ٹرمپ نے یہ تصویر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر تنقیدی بیان کے ساتھ جاری کی تھی۔

ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً بارہ گھنٹے تک رہی، جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید