• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 11 ہزار سال قبل مرنیوالی 3 سالہ بچی کی باقیات دریافت

—فوٹو بشکریہ فزکس ڈاٹ او آر جی
—فوٹو بشکریہ فزکس ڈاٹ او آر جی

شمالی برطانیہ سے قدیم ترین انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ باقیات ایک بچی کی ہیں جو تقریباً 11 ہزار سال قبل 3 سال کی عمر میں مر گئی تھی۔

یہ نئی دریافت شمال مغربی انگلینڈ کے قریب ارسوک نامی گاؤں میں موجود ایک غار سے ہوئی ہے۔

لنکا شائر یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریک پیٹرسن نے اس دریافت کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ باقیات ایک بہت چھوٹی بچی کی ہیں، جس کی عمر تقریباََ ڈھائی سے 3 سال کے درمیان ہو سکتی ہے۔

محققین نے اتنی قدیم باقیات کی تدفین کی تاریخ جاننے کے لیے جس طریقۂ کار کا استعمال کیا اسے ’ریڈیو کاربن ڈیٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔

اس دریافت کے بعد اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس بچی کو غار میں کیوں رکھا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید